ایبٹ آباد (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال نے ڈسٹرکٹ اسٹیئرنگ کمیٹی برائے محکمہ تعلیم کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں وزیر اعلی خیبرپختونخوا کے عوامی ایجنڈا کے تحت سکولوں میں نظام کی بہتری، کارکردگی، اساتذہ اور طلبہ کی حاضری، صفائی، سہولیات کی فراہمی اور مسائل کے حل پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔ڈپٹی کمشنر خالد اقبال نے کہا کہ معیاری تعلیم اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، اور اس کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے محکمہ تعلیم اور ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی کو ہدایت دی کہ وہ ضلع بھر کے تمام سکولوں میں معیاری تعلیم کی مانیٹرنگ اور عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ بچوں کو بہتر تعلیمی مواقع اور ماحول فراہم کیا جا سکے۔اجلاس میں ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی نے گزشتہ اسٹیئرنگ کمیٹی کی کارکردگی اور منٹس پر عملدرآمد پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ تعلیم کو سکولوں میں سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ہدایات جاری کیں، اور ڈی ای او میل، فیمیل کو تعلیم کی بہتری، سکولوں میں بنیادی ضروریات کی فراہمی کے حوالے سے ہدایات دی۔ڈپٹی کمشنر خالد اقبال نے طلبہ کے لیے جدید تعلیمی طریقے اپنانے پر زور دیا اور سکولوں کی انتظامی سٹاف کی تعیناتی، پانی اور بجلی کی فراہمی، بجلی ٹرانسفارمرز اور تاروں کی شفٹنگ، سکولوں کی مرمت اور دیگر مسائل کے حل کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایف اینڈ پی ملیحہ سحر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میل، نمائندہ ڈی سی او فیمیل، ایس ڈی ای او سپورٹس، ایس ڈی او سی اینڈ ڈبلیو اور محکمہ تعلیم کے دیگر افسران نے شرکت کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے