ملاکنڈ (مانند نیوز)یونیورسٹی آف ملاکنڈ نے تمام متعلقہ افراد کی اطلاع کے لئے اعلان کیا ہے کہ ایم اے، ایم ایس سی اور بی اے، بی ایس سی سالانہ امتحانات 2024 جو25 ستمبر 2024 سے شروع ہوں گے کیلئے تمام ریگولر اور لیٹ کالج امیدواروں کی رول نمبر سلپس 06 ستمبر 2024 کوان کے مستقل ایڈریس پربھجوادی دی گئی ہیں۔اسکے علاوہ تمام ریگولر اور لیٹ کالجز کے طلباء اپنی رولنمبرز سلپس، قریبی پوسٹ آفس سے حاصل کر سکتے ہیں یا یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.uom.edu.pk پر اپنے نام/ ولدیت یا یونیورسٹی کے رجسٹریشن نمبر کے ذریعے بھی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں، مزید برآں اگر کسی طالب علم کو پوسٹ آفس سے رول نمبر سلپ 20 ستمبر 2024 تک موصول نہ ہو ا تو وہ یو نیورسٹی کے شعبہ امتحانات سے دفتری اوقات کار کے دوران رابطہ کر سکتا ہے۔