ملاکنڈ (مانند نیوز)کمشنر ملاکنڈ ڈویژن امجد علی خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ عوامی ایجنڈا پروگرام کے تحت عوام کو معیاری اور بروقت خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ غفلت برتنے والے اہلکاروں کیخلاف کاروائی ہوگی۔ عوامی ایجنڈا پروگرام پر عملدرآمد نہ کرنیوالے آفیسران اور اہلکاروں کیخلاف کاروائی ہوگی۔ عوامی ایجنڈا کے تحت تمام کام اور خدمات مقررہ ٹائم لائن میں ہر صورت مکمل کریں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین خان گنڈاپور کے عوامی ایجنڈا کے تحت ضلع لوئر دیر کے مختلف تعلیمی ادارو ں، طبی مراکز اور مختلف سرکاری دفاتر کے اچانک دوروں کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر دیر لوئر محمد عارف خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ کمشنر ملاکنڈ نے سب سے پہلے سب ڈویژن ادئینزئی دیر پائین میں تعلیمی اداروں اور طبی مراکز کے اچانک دورے کئے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین خان گنڈاپور کے عوامی ایجنڈا کے تحت کمشنر ملاکنڈ ڈویژن امجد علی خان نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر دیر لوئر محمد عارف خان کے ہمراہ سب ڈویژن ادئینزئی دیر پائین میں طبی مراکز اورتعلیمی اداروں کا اچانک معائنہ کیا۔ کمشنرنے گورنمنٹ ہائی سکول شواہ کے دورے کے دوران لائیبریری، کمپیوٹر لیب اور مختلف کلاسوں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر کمشنر ملاکنڈنے مختلف مقابلوں میں بہترین کارکردگی دکھانے پر طلباء کو نقد انعامات دئیے۔ اس موقع پر انہوں نے ڈپٹی کمشنردیر لوئر کو ہدایت کی کہ تمام تعلیمی اداروں کو سرکولر جاری کیا جائے کہ ہر مہینے کے آخری ہفتے میں ماہانہ ٹیسٹ لئے جائیں گے اورساتھ ساتھ ہر مہینے کے آخر میں بزم ادب کا پروگرام منعقد کریں تاکہ طلبہ وطالبات کے استعداد اور مخفی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جائے۔انہوں نے متعلقہ حکام کو سکول کے کھڑکیاں، گلاسزاور فرش مرمت کرنے کے احکامات جاری کئے۔ سکول میں بجلی کے پولز کو دوسرے جگہ منتقل کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔کمشنر ملاکنڈ نے کہا کہ سکول میں اساتذہ کے خالی آسامیوں کو جلد از جلد پر کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ سکول فنڈ کا آڈٹ اور تفصیل مہیا کی جائے۔کمشنر ملاکنڈ نے سکول میں صفائی کے ابتر صورتحال پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو سویپر کے خلاف کاروائی کا حکم دیدیا۔ اس کے علاوہ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے ڈپٹی کمشنر دیر پائین اور ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر ولی خان کے ہمراہ آرایچ سی گل آباد کا بھی اچانک دورہ کیا۔ ہسپتال کے مختلف یونٹس اور او پی ڈی سیکشن کا معاینہ کیا۔ انہوں نے مریضوں سے ہسپتال میں طبی سہولیات اور علاج معالجہ کے بارے میں دریافت کیا۔ ہسپتال انچارج کو ہدایت کی کہ ایکسرے مشین کو جلد از جلد فعال کیا جائے یا نئی ایکسرے مشین کے لئے پروپوزل محکمہ صحت کو ارسال کیا جائے۔ ہسپتال کے انچارج نے ہیماٹالوجی مشین فراہم کرنے کی درخواست کی۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے ڈپٹی ڈی۔ایچ۔او ڈاکٹر ولی خان کو ہدایت کی کہ سیکرٹری ہیلتھ کو ہیماٹالوجی مشین، ڈینٹل چئیر/ ڈینٹل طبی آلات کے فراہمی کے لئے رپورٹ ارسال کی جائے۔ اس موقع پر انہوں نے ناقص صفائی پر سویپر اور مالی کے خلاف کاروائی کا حکم دے دیا۔کمشنر ملاکنڈ نے کٹیگری بی ہسپتال چکدرہ کا بھی معائنہ کیا۔انہوں نے ہسپتال کے مختلف یونٹس او پی ڈی سرجیکل میڈیکل اور ہسپتال کنیٹین کا معائینہ کیااور مریضوں سے ہسپتال میں طبی سہولیات اور علاج معالجہ کے بارے میں دریافت کیا۔ ناقص صفائی پر ہسپتال کے تمام سوئیپرز کے خلاف ای اینڈ ڈی۔ رولز کے مطابق کاروائی کا حکم دے دیا۔ ایم – ایس کٹیگری۔ بی ہسپتال چکدرہ ڈاکٹر حماد نے ہسپتال میں علاج معالجہ کے بارے میں بریفینگ دی اور ہسپتال بجٹ بڑھانے کی درخواست کی۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے ڈپٹی ڈی۔ او ڈاکٹر ولی خان کو ہدایت کی کہ بجٹ کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ محکمہ صحت کو ارسال کی جائے۔ ایم ایس کو ہدایت کی کہ تمام یونٹس کے ساتھ بینچز اور کرسیاں لگائے جائے عوام کو بروقت طبی سہولیات یقینی بنائیں۔ تمام یونٹس کی نگرانی کریں اور سٹاف کی حاضریاں یقینی بنائیں۔دریں اثناء انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر آفس ادئینزئی میں ای ڈومیسائل اور ریوینیو سیکشن کا معائنہ کیا۔طلبا اور سائلین سے عوامی خدمات کے بارے میں دریافت کیا۔ طلبا اور طالبات کو ای – ڈومیسائل جلد از جلد جاری کرنے کے احکامات جاری کئے۔ سائلین کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔ عوامی شکایات پر فوری ایکشن لیں۔ ریکارڈ روم کو علیحدہ ریکارڈ روم سیکشن کو منتقل کیا جائے۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے سب ڈویژن ادئینزئی میں وزیراعلی خیبر پختونخواہ کے عوامی ایجنڈا کے مختلف ٹاسک وائیٹ واش، صفائی، ٹریفک ایشوز وغیرہ پر اعتماد کا اظہار کیا۔ بعد ازاں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے ڈپٹی کمشنر اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ادئینزئی سردار بادشاہ کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر آفس ادئینزئی میں بار ایسوسیشن چکدرہ افتخار عزیز ایڈوکیٹ، قیصر خان ایڈوکیٹ وغیرہ کے ساتھ میٹنگ کی۔ کورٹ کیسز کو جلد از جلد نمٹانے کے لئے ڈپٹی کمشنر کو سب ڈویژنل لائیزان کمیٹی نوٹیفائی کرنے کی ہدایت کی۔ کمیٹی میں اسسٹنٹ کمشنر، بار ایسوسیشن کے ممبرز ہونگے۔ کمیٹی مہنے میں ایک بار میٹنگ کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے