پشاور(مانند نیوز)خیبرسوسائٹی آف امریکہ نے فلاحی خدمات پرڈپٹی ڈائر یکٹر این سی ایچ ڈی لعل محمد طورو کو ایوارڈسے نوازا،گزشتہ روز ایک تقریب میں خیبرسوسائٹی آف امریکہ کے صدر زمان آفریدی نے ڈپٹی ڈائر یکٹر این سی ایچ ڈی مردان لعل محمد طورو کو ایوارڈ سے نوازا،پروگرام سے خطاب کرتے ہو ئے خیبرسوسائٹی آف امریکہ کے صدر زمان آفریدی نے کہا کہ لعل محمد طورو نے اپنی انسان دوستی کے ذریعے پاکستان کے تعلیمی، اور سماجی کاموں میں خیبرسوسائٹی آف امریکہ کے ساتھ تعاون کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے سیلاب زدگان کی ہر ممکن مدد کی ہے،لعل محمد طورو نے خیبرسوسائٹی آف امریکہ کے صدر زمان آفریدی اور چئیر مین تاج اکبر لالا اور جملہ ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ خیبر پختو نخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امداد پہنچاننے کے لئے خیبرسوسائٹی آف امریکہ کا کردار نمایا ں ہے۔