پشاور( مانند نیوز)مردان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے انٹر میڈیٹ سالانہ امتحان میں غیر سرکاری تنظیم پارٹ آرگنائزیشن کے چئیر مین فیاض الا سلام کے فرزند اور ڈریم کالج آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی مردان کے طالب علم حسنین فیاض نے ایف ایس سی پارٹ فرسٹ میں 600 میں سے573 نمبر لیکر بورڈ میں نمایاں پوزیشن حاصل کی۔ حسنین فیاض نے بہترین نتائج حاصل کرنے پر اپنے اساتذہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج میں جس پوزیشن پر ہوں اس میں ہمارے محنت والدین کی دعاوں کے ساتھ ساتھ اساتذہ کی انتھک محنت بھی شامل ہیں، میں آئندہ اس سے بھی بہتر رزلٹ پیش کرکے اپنے علاقے، سکول اور والدین کا نام روشن کر وں گا،ڈریم کالج آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر عرفان خان نے کہا کہ ہم تعلیم کے ساتھ تربیت پر بھی خصوصی توجہ دیتے ہیں، والدین جس اعتماد کا اظہار ہم پر کر رہے ہیں ہم انہیں کبھی مایوس نہیں کریں گے،انہوں نے کامیاب طلباء کو مبارک باددیتے ہوئے کہاہے کہ ڈریم کالج آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی معیاری تعلیم کے لئے کوشاں ہے بچے ہمارا مستقبل ہے اوران کی نشوونما ہماری اولین ترجیح ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے