پبی (مانند نیوز) ضلع نوشہرہ میں پولیو مہم کامیابی کیساتھ پر امن طورپر اختتام پزیر, انسداد پولیومہم کی پانچویں دن کے اختتام پر جائزہ اجلاس زیر صدارت ڈپٹی کمشنر نوشہرہ عرفان اللہ محسود منعقد ہوااجلاس میں ضلعی انتظامیہ و پولیس کے افسران, محکمہ صحت, تعلیم, لوکل گورنمنٹ, یونیسیف اور ڈبلیو ایچ او کے افسران و نمائندوں نے شرکت کی اجلاس میں انسداد پولیو کی پانچ روزہ مہم کی اہداف, پولیو ٹیمز کی کارکردگی, پولیو سے انکاری والدین, عدم دستیاب بچوں, پولیو مہم میں علماء مشائخ اور مقامی افراد کی تعان سمیت سیکورٹی اور دیگر امور زیر بحث آئے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ عرفان اللہ محسود نے پولیو مہم کی کامیاب اور پرامن اختتام پر ضلعی انتظامیہ کے افسران و ملازمین, پولیس, قانون نافذ کرنیوالے اداروں,علماء ومشائخ, منتخب نمانندوں, محکمہ صحت, تعلیم, لوکل گورنمنٹ اور خصوصی طورپر پولیو فیلڈ ٹیمز کی کارکردگی کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی اگر ہم اسی عزم کیساتھ کام جاری رکھیں تو وہ دن دور نہیں کہ پاکستان کو پولیوفری ملک بنے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے