جنوبی وزیرستان(مانند نیوز) جنوبی وزیرستان آپر کا سیاسی اتحاد اپنے اغراض و مقاصد کا اعلان 21 ستمبر کو کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان اپر آل سیاسی اتحاد کی ایک اہم میٹنگ بمقام بروند منعقد ھوئی جسمیں ضلعی سطح پر تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ منعقدہ اجلاس میں سیاسی اتحاد کے شرکاء نے باہمی مشاورت سے سابق سینیٹر مولانا صالح شاہ قریشی کو صدر جبکہ شاہ فیصل غازی کو جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا۔ 20 ستمبر تک باقی کابینہ کا انتخاب کیا جائے گا۔ سیاسی اتحاد کے مشران 21 ستمبر کو کونسل ھال اپر وزیرستان ٹانک میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے