کوہاٹ (مانند نیوز) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے پروگرام”عوامی ایجنڈا“ کے تحت کمشنر کوہاٹ ڈویژن سید معتصم باللہ شاہ نے ڈپٹی کمشنر کوہاٹ عبد الاکرم چترالی کے ہمراہ درہ آدم خیل میں کئی ہزار فٹ بلندی پر واقع کوئلے کے مختلف کانوں کا تفصیلی دورہ کیا جہاں وہ کانوں میں کام کرنے والے سینکڑوں مزدوروں سے ملے۔مزدوروں نے کمشنرکی آمد کا خیبرمقدم کرتے ہوئے ان کے ساتھ درپیش مسائل سمیت دیگر امور پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا۔کمشنر کوہاٹ نے کوئلے کے مزدوروں کے مطالبے پر صحت سے متعلق مسائل پر علاقے میں فوری طور پر فری میڈیکل کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا جس میں ماہرین امراض جلد، سینہ، آنکھ، کان، ناک اور گلہ سب شامل ہوں گے۔معتصم بااللہ شاہ نے مزدوروں کے دیگر اہم مسائل اور امور پر محکمہ لیبر کے اعلیٰ حکام سے بات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے مائنز مالکان سے کہا کہ وہ بھی مزدوروں کے مسائل سنجیدگی سے لیں اور انہیں زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کریں۔کمشنر نے کوئلے کے مزدوروں کوضلعی اورڈویژنل انتظامیہ کی جانب سے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے