اسلام آباد(مانند نیوز) ریپبلیکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر فلوریڈا میں پیش آئے فائرنگ کے تازہ ترین واقعے میں سابق امریکی صدر پر قاتلانہ حملے کی کوشش پر مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اس حوالے سے ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ فلوریڈا کے گالف کلب میں ٹرمپ پر حملہ مبینہ قاتلانہ کوشش تھی۔سیکرٹ سروس ایجنٹس نے گالف کورس پر مشتبہ شخص کو رائفل کے ساتھ دیکھا تھا۔ایف بی آئی نے فائرنگ واقعہ ٹرمپ کے قتل کی کوشش قرار دیدیا پولیس کے مطابق مشتبہ شخص رائفل چھوڑ کر فرار ہو گیا تھا، جو پیچھے 2 بیگ، رائفل اور کیمرہ چھوڑ گیا تھا۔مارٹن کاؤنٹی شیرف کے مطابق مذکورہ مشتبہ شخص کو مارٹن کاؤنٹی سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔دوسری جانب خود پر ہونے والے دوسرے قاتلانہ حملے کے حوالے سے ریپبلیکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ محفوظ اور ٹھیک ہوں، کبھی ہار نہیں مانوں گا۔واضح رہے کہ امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی گالف کلب سے واپسی کے وقت فائرنگ کا تازہ ترین واقعہ پیش آیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کی گالف کلب سے واپسی کے وقت فائرنگ کا واقعہ فائرنگ کے اس واقعے کو ایف بی آئی نے ٹرمپ کے قتل کی کوشش قرار دیا ہے۔یاد رہے کہ 2 ماہ پہلے 13 جولائی کو بھی ریاست پنسلوانیا کی ریلی میں ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے