کوہاٹ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر کوہاٹ عبدالاکرم کی زیر صدارت میڈیکل کالجوں میں داخلوں کے حوالے سے آئندہ ہونے والے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے شفاف اور پرامن انعقاد کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حامد اقبال، اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ، ضلعی پولیس، پرنسپل کے ایم یو کوہاٹ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور دیگر متعلقہ محکموں کے حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں کے-ایم-یو انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کوہاٹ کے زیر انتظام ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے انعقاد کے سلسلے میں تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے شرکاء کو ٹیسٹ کے انعقاد کیلئے مجوزہ ایکشن پلان پر بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے کہا کہ امتحانات میں نقل کرنے کا عمل ایک ناسور ہے اس کے خاتمے کیلئے سخت اقدامات ناگزیر ہیں۔ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے صاف اور شفاف انعقاد کیلئے فول پروف انتظامات یقینی بنائیں جائیں۔ ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے تمام متعلقہ محکموں کے سربراہان کو ٹیسٹ کے شفاف انعقاد کیلئے سیکیورٹی اور دیگر انتظامی و تیکنیکی وسائل فراہم کرنے کے حوالے سے ضروری ہدایات دیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے