ایبٹ آباد (مانند نیوز )ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد، خالد اقبال کی صدارت میں ڈپٹی کمشنر آفس کے کانفرنس روم میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں کم از کم تنخواہ کے حکومتی نوٹیفکیشن کے نفاذ کو یقینی بنایا گیا۔ اجلاس میں متعلقہ اداروں اور تجارتی انجمنوں کے نمائندگان نے شرکت کی اور مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صنعتی اور تجارتی اداروں میں کام کرنے والے مزدوروں کی کم از کم روزانہ اجرت 1384 روپے اور ماہانہ اجرت 36000 روپے مقرر کی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنرایبٹ آباد خالد اقبال نے اس موقع پر کہا کہ کم از کم اجرت کا نفاذ ایک اہم حکومتی اقدام ہے جس کا مقصد مزدور طبقے کو ان کا جائز حق دینا ہے۔ انہوں نے تمام اداروں اور تجارتی انجمنوں پر زور دیا کہ وہ اس معیار کی سختی سے پابندی کریں تاکہ مزدوروں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے۔انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ کم از کم اجرت کو زیادہ سے زیادہ اجرت کی حد نہیں سمجھا جائے گا اور اگر کسی مزدور کو پہلے سے زیادہ اجرت دی جا رہی ہے تو اسے کم نہیں کیا جائے گا۔ فی کس اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں کے لیے آٹھ گھنٹے روزانہ اور چھببیس دن ماہانہ کام کی بنیاد پر اجرت طے کی جائے گی۔مزید برآں، ڈپٹی کمشنر نے مزدوروں کو تنخواہ کے علاوہ دیگر سہولیات جیسے رہائش، بجلی، پانی، طبی سہولیات، گریچوٹی، بونس اور پنشن فراہم کرنے پر زور دیا۔ مزدوروں کے کام کے اوقات، اوور ٹائم، اور چھٹیوں کا تعین خیبر پختونخوا فیکٹری ایکٹ 2013 کے تحت ہوگا۔خواتین اور ٹرانس جینڈر مزدوروں کو مرد مزدوروں کے برابر معاوضہ دیا جائے گا تاکہ صنفی مساوات کو فروغ دیا جا سکے۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رضوانہ ڈار، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف و ہیومن رائٹس امان اللہ سعید، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ثناء فاطمہ، اور دیگر اہم عہدیداران کے علاوہ مختلف صنعتوں اور تجارتی انجمنوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر خالد اقبال نے کہا کہ کم از کم تنخواہ کے نفاذ کے لیے فوری اور موثر اقدامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ مزدور طبقہ حکومتی پالیسیوں سے حقیقی طور پر مستفید ہو سکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے