پشاور(مانند نیوز ) فریش واٹر ایکشن نیٹ ورک ساؤتھ ایشیا (فانسا) خیبر پختونخواکے تحت رائزنگ فار رائٹس پروجیکٹ نیٹ ورک کی کنونئیر گل ناز کی زیر صدارت واش نیٹ ورک کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سول سوسائٹی کی تنظیموں کے درمیان شراکت داری کو مزید مضبوط کرنا اورپسماندہ طبقات کو بااختیار بنا کر صفائی اور حفظان صحت کی خدمات میں پیشرفت کرنا تھا تاکہ شہر بھر میں جامع صفائی (سی ڈبلیو آئی ایس) فریم ورک کے تحت جامع صفائی اور حفظان صحت کی خدمات کی نگرانی کرنا ہے،اجلاس میں خواتین کی زیر قیادت کمیونٹی پر مبنی تنظیمیں سی بی اوز، سول سوسائٹی، خصوصی افراد، اور اقلیتی برادری نے شرکت کی۔ اجلاس کا بنیادی مقصد (سی ڈبلیو آئی ایس) پلان کو حتمی شکل دینا تھا،اجلاس میں شہریوں کے بہتر صفائی ستھرائی اور حفظان صحت کی خدمات کے مطالبات کو پورا کرنے کے لیے ایک ماڈل ڈیزائن ترتیب دیا گیا جس میں معاشرے کے پسماندہ طبقات کی شمولیت پر بھرپور توجہ دی گئی تھی اور پورے مردان میں صفائی اور حفظان صحت کی خدمات میں نمایاں بہتری لانا ہے۔ یہ کوششیں پائیدار ترقی کے اہداف 6 اور محفوظ صفائی ستھرائی تک عالمی رسائی کو یقینی بنانے، صحت عامہ کی حفاظت، اور تمام شہریوں کے لیے صفائی ستھرائی کے حق کو برقرار رکھنے کے لیے حکومت کے عزم سے ہم آہنگ ہیں۔واش نیٹ ورک کے شرکاء نے کہا کہ ”صفائی کی خدمات کا محفوظ انتظام مردان شہر میں ایک فوری چیلنج ہے، اور اس پر قابو پانے کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں۔