پشاور(مانند نیوز ) پشتو شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل نیلم گل نے کہا ہے کہ انسان کی شخصیت میں موجود خوبیاں اسے کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، میں نے زندگی میں کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میں ایک دن کامیاب اداکارہ بن جاؤں گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر انسان کے اندر کچھ کر گزرنے کی لگن ہو، چاہے شعبہ کوئی بھی ہوتو انسان کامیاب ضرور ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شوبز انڈسٹری دن بدن ترقی کر رہی ہے جو بڑی خوش آئند بات ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے مخالفین اور حاسدین کی کوئی پرواہ نہیں،محنت اور لگن سے کام کر رہی ہوں اور انشاء اللہ آنے والا کل میرا ہو گا۔