پشاور (مانند نیوز)خاتم النبیین حضرت محمد ﷺ کی ولادت تاریخِ انسانی کا سب سے بڑا واقعہ ہے۔ ہر سال ماہ ربیع الاول اور آپ ﷺ کی ولادت کا دن امت کو یاد دلانے کے لیے آتا ہے کہ ملتِ اسلامیہ کو جو منفرد حیثیت حاصل ہے اس کی بنیاد ذاتِ رسالت مآب ﷺ سے نسبت ہے،ہماری کامیابی حضور اکرم ﷺ کی تعلیمات کو مشعلِ راہ بنانے میں ہے۔ معاشرے میں امن، خیر، دیانت اور ترقی اس مثالی معاشرے کی اعلیٰ اقدار کو اپنا کر حاصل ہوگی جس کی بنیاد خاتم النبیین حضرت محمد ﷺ نے رکھی تھی۔ہمیں حضرت محمدﷺ کی سیرت اور تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر نہ صرف اپنی دنیا و آخرت سنوارنی ہے بلکہ ساری دنیا کو بھی اس پیغام سے روشناس کرانا ہے۔ اسلام کی تبلیغ میں جہاں قرآن پاک، کلامِ الٰہی و احادیث نبویؐ کا کردار ہے وہیں سیرت نبویﷺ بھی اسلام کی تبلیغ کا ذریعہ بنی۔ ہمیں عملی زندگی سے دوسروں تک اسلام کا پیغام ِامن پہنچانے کی پوری کوشش کرنی ہے تاکہ ہم دنیا سے دہشتگردی، انتہا پسندی اور ظلم و جبر کا خاتمہ کرنے کے قابل ہوں،انسانیت کے ہر دکھ کا مداوا رحمتِ دو جہاں ﷺ کی کامل تابعداری میں پنہاں ہے۔ اللّٰہ تعالیٰ ہمیں اپنے حبیب مکرمﷺ کی کامل اتباع واطاعت نصیب فرمائے۔ (آمین)

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے