پبی (مانند نیوز)ملک بھر کی طرح پبی نوشہرہ میں بھی جشن ولادت محمد مصطفیٰ 12 ربیع الاول عقیدت و احترام و جوش جذبے کے ساتھ منایا گیا 12 ربیع الاول جشن ولادت محمد مصطفیٰ کے سلسلے میں مرکزی تقریب جامعہ کریمیہ غفوریہ رحمت آباد ڈاگ اسماعیل میں منعقد ہوا دن کا آغاز جامعہ کریمیہ غفوریہ رحمت آباد شریف ڈاگ اسماعیل خیل میں ختم قران پاک سے ہواجشن عید میلا النبیﷺکاسالانہ 36 واں مرکزی جلوس ڈاگ اسماعیل خیل سے خیبرپختونخواہ کے دوسرا بڑا جلوس جامعہ کریمیہ غفوریہ ڈاگ اسماعیل خیل شریف سے سجادہ نشین ڈاگ باباجان پیر سعید حسین کی قیادت میں میں برآمد ہوا ہو جلو س کی نگرا نی سابق تحصیل کو نسل پبی کے ممبرحا جی افتحار آف سپین خاک اور مو لا نا نور یا سین کی جس میں درجنوں چھو ٹے بڑے جلوس شامل ہوتے رہے جلو س میں ہزاروں عشقان رسول نﷺنے شرکت کی جلو س کے شرکاء نعت خوانی اور دورد اسلام پیش کرتے رہے. راستے میں لوگوں نے سبیلیں لگائے تھے اور جلوس کے شرکاء میں نظرونیاز تقسیم کرتے رہے راستے میں جلوس کے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے تھے جلوس اپنی روایتی راستوں پر ہوتا ہوا پبی سٹیشن میں اختتام پذیر ہوا جلوس کے اختتام پر سجادہ نشین ڈاگ باباجان پیر سعید حسین نے پوری امت مسلمہ خصوصاًاہل پاکستان کو عید میلاد النبی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حضور ﷺکی ولادت نہ صرف عالم اسلام بلکہ پوری عالم انسانیت کے لئے باعث رحمت ہے اور آپ سے محبت اور آپ کی تعلیمات کی پیروی ایمان کا بنیادی تقاضا ہے۔ انہوں نے کہا وہ عید میلاد النبیﷺ کی مناسبت سے صوبے میں عشرہ رحمت العالمین کے انعقاد پر محکمہ مذہبی امور اور دیگر متعلقہ محکموں کے حکام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔پیر سعید حسین نے کہا کہ آپ کا اسوہ حسنہ تمام انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے، آپ کی آفاقی تعلیمات زندگی کے تمام شعبوں کا احاطہ کرتی ہیں، آپ نے خواتین، بچوں، یتیموں، اقلیتوں اور غلاموں سمیت سب کے حقوق کا واضح تعین کیا ہے اور آپ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر انسان دنیا اور آخرت میں کامیابی سے ہمکنار ہو سکتا ہے۔ آپ نے انسانیت، محبت، امن، عدل و انصاف اور ظلم کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا درس دیا ہے، آپ کا خطبہ حجتہ الوداع ایک ایسا منشور ہے جو رہتی دنیا تک بنی نوع انسان کے لئے رہنمائی کا سرچشمہ ہے انہوں نے کہ اسلام جنگوں سے نہیں بلکہ آپ کی حسن سیرت اور کردار سے پھیلا ہے، غیر مسلموں نے آپ کے عملی کردار سے متاثر ہوکر اسلام قبول کیا، آپ نے لوگوں کو عملی نمونہ پیش کرنے کے بعد انہیں اسلام کی طرف راغب کیا اور آپ نے ہمیشہ اصلاح کا موقع دیا اور فتح مکہ کے بعد سب کے لئے عام معافی کا اعلان کیا۔ پیرسعید حسین نے کہا ہمیں اپنے بچوں کو آپ کی ان عظیم تعلیمات سے روشناس کرانا ہوگا کیونکہ آنے والی نسلوں کو آپ کا بتایا ہوا راستہ دکھائے بغیر اسلامی فلاحی معاشرے کا قیام ممکن نہیں۔ اسلام امن کا مذہب ہے اور ہمیں اپنے عمل سے ثابت کرنا ہے کہ ہم پر امن لوگ ہیں۔ آخر میں ملک کی تعمیر وترقی، خوشحال و استحکام اور امن و امان کے لئے خصوصی دعا کی اور جلوس کو بہترین سیکیورٹی فراہم کرنے پر تھانہ جلوزئی تھانہ پبی ڈی پی او نوشہرہ ضلعی انتظامیہ 1122 ٹی ایم اے پبی کے خدمات کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے