کوہاٹ (مانند نیوز)وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کے احکامات کی روشنی میں عید میلاد النبی ﷺکی تقریبات کے سلسلے میں بدھ کوکمشنر ہاؤس کوہاٹ میں ڈویژنل قومی رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیاگیا جس کا اہتمام ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ نے مشترکہ طور پرکیاتھا۔ رکن صوبائی اسمبلی داؤد شاہ آفریدی ایڈوکیٹ کانفرنس کے مہمان خصوصی جبکہ کمشنر کوہاٹ ڈویژن سید معتصم بااللہ شاہ اورڈپٹی کمشنر کوہاٹ عبدالاکرم گیسٹس آف ا ٓنرز تھے۔کانفرنس میں ضلعی انتظامیہ اور لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران کے علاوہ کوہاٹ ڈویژن کے تمام مسالک کے جید علماء کرام، مشائخ العظام، حفاظ کرام،اقلیتی برادری،خواتین،مدارس اور سکولوں کے طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔کانفرنس سے داؤد شاہ آفریدی ایم پی اے، کمشنر کوہاٹ سید معتصم بااللہ شاہ،ڈپٹی کمشنر کوہاٹ عبدالاکرم،سابق مشیر وزیرزادہ،ڈسٹرکٹ خطیب مفتی شفیع اللہ اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ امام الانبیاء سیدنا حضرت محمد مصطفٰی ﷺ کی بعثت مبارک سے پوری دنیا نور سے منور ہو گئی اور جہالت کے اندھیرے مٹ گئے۔آپ ﷺ صرف مسلمانوں کیلئے بلکہ پور ی انسانیت کیلئے رحمت اللعالمین بن کر اس دنیا میں تشریف لائے۔انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے زوال اورپسماندگی کی بڑی وجہ تعلیمات نبویﷺ اور آپ ﷺ کی اسوہ حسنہ سے دوری ہے۔انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ حضور اکرمﷺ کی سیرت طیبہ ہماری زندگی کا حصہ بنے اور اپنی نئی نسل کوحضرت محمد ﷺ کی عظیم ہستی کے اسوہ حسنہ سے صحیح طریقے سے روشناس کرائیں۔ مقررین نے کہا کہ روئے زمین پر آپ ﷺ سے بڑھ کر کوئی ہستی پیدا ہوئی ہے اور نہ پیدا ہو گی۔آپ ﷺ کی حیات طیبہ پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے۔آپ ﷺ نے جن مشکل حالات میں اپنے دشمنوں اور بدترین مخالفین کو جس طرح قائل کیا اور جس موثر انداز میں پیغام الہی پہنچایا وہ اپنی مثال آپ ہے۔ مہمانا ن گرامی نے اس موقع پر ضلعی سطح پرقرات اور نعت خوانی کے مقابلوں کے پوزیشن ہولڈرزمیں نقد انعامات اوراسناد تقسیم کئے۔کمشنر کوہاٹ نے سکول کی سطح پر بچوں کی کردار سازی کیلئے خصوصی کلاس شروع کرنے کا بھی اعلان کیا ۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے