کوہاٹ (مانند نیوز)سیکرٹری خیبرپختونخوا برائے موسمیاتی تبدیلی،جنگلات،ماحولیات اور جنگلی حیات شاہد زمان نے اعلان کیا ہے کہ کوہاٹ میں کٹاکانی کے 1400 ہیکٹرز رقبے کو گیم ریزرو قرار دیا جائے گا جہاں ٹرافی ہنٹنگ کے حصص اور دیگر اجازت نامے مقامی کمیونٹی کے پاس جائیں گے جس سے عوام کو فائدہ ہوگا اور جنگلی حیات کے مخصوص انواع کو تحفظ بھی حاصل ہوگا۔یہ اعلان انہوں نے ڈپٹی کمشنر کوہاٹ عبدالاکرم چترالی اورڈی جی پی ایف آئی خالد الیاس کے ہمراہ ضلع کوہاٹ کے علاقہ کٹاکانی اور کوٹیری مارچونگی کے فیلڈ دورہ کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر انہیں بتایا گیا کہ یہ علاقہ جنگلی حیات کی مختلف انواع و اقسام جیسے بلیک تیتر، گرے تیتر، اور سی سی تیتر کیلئے موزوں ہے۔سیکرٹری نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ کالے ہرن اور چنکارا جیسے جانوروں کو ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ٹرافی شکار کیلئے منتقل کریں۔ اس سے نہ صرف مقامی لوگوں کو فائدہ پہنچے گا بلکہ جنگلی انواع کو دوبارہ متعارف کرانے میں بھی مددملے گی۔