پشاور (مانند نیوز)خیبرپختونخوا کے وزیرِ خوراک ظاہر شاہ طورو نے وفاقی حکومت کی جانب سے مجوزہ آئینی ترامیم پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترامیم کا مقصد آئین کو بہتر اور مضبوط بنانا ہوتا ہے نہ کہ اس کی اصل روح کو مجروح کرنا۔ انہوں نے کہا کہ ترامیمی مسودے پر پارلیمانی اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں نہ لینا اور پھر عجلت میں منظوری کے لیے دوڑیں لگانا مسلم لیگ نون کے خفیہ عزائم اور وقتی مفادات کی عکاسی کرتا ہے۔ظاہر شاہ طورو نے مزید کہا کہ مجوزہ ترامیم کا مقصد صرف مسلم لیگ نون کے وقتی مفادات کا حصول ہے، اور یہ جمہوریت کی روح کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری قوتیں آج بھی پارلیمنٹ میں موجود ہیں جو جمہوریت کو مضبوط بنانے کے لیے ڈٹ کر کھڑی ہیں اور مسلم لیگ نون کے عزائم کو بے نقاب کرتے ہوئے ان ترامیم کی اجازت نہیں دی اور حکومت منظوری کے لئے درکار نمبرز پوری کرنے میں بری طرح ناکام رہی۔صوبائی وزیر خوراک نے جمہوری قوتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آئینی ترامیم پر کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے بشرطیکہ ان کا مقصد ریاست، عوام اور اداروں کی بہتری ہو تاہم مسلم لیگ ن کا ہمیشہ سے وطیرہ رہا ہے کہ وہ اپنے مفادات کے لیے آئین اور قانون کا قتل کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں موجود جمہوری قوتوں نے مسلم لیگ نون کی سازشوں کو ناکام بنا کر ثابت کر دیا ہے کہ جمہوریت اور آئین کی بالادستی کے لیے وہ ہر محاذ پر تیار ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے