ملاکنڈ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ حامدالرحمٰن کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر درگئی وحید اللہ نے تحصیل درگئی میں مختلف پٹرول پمپس کے دورے کئے جہاں انہوں نے پٹرول پمپس کے لائسنسز، پٹرول کی گیج اور معیار کا جائزہ لیا اور قانون کی خلاف وزری کرنے والوں کو موقع پر جرمانہ کیا۔بعدازاں انہوں نے کئی سکولوں اور ہیلتھ سنٹرز کے معائنے بھی کئے۔ اسی طرح عوامی ایجنڈا صفائی ستھرائی کی مہم بھی جاری ہے جس کے سلسلے میں تحصیل میونسپل ایڈمنیسٹریشن و دیگر ڈیپارٹمنٹس کے اہلکاران صفائی ستھرائی میں مصروف ہیں۔اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر مفت ویٹرنری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ آفیسر لائیو سٹاک کے زیر نگرانی ضلع ملاکنڈ میں موبائل ویٹرنری کلینک کے ذریعے ویکسینیشن اور ڈیورمنگ مہم چلائی گئی۔