دیربالا(مانند نیوز)نو تعینات ڈی پی او دیر بالا ظفر احمد نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔تفصیلات کے مطابق نو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیر بالا ظفر احمد نے بطور ضلعی پولیس سربراہ دیر بالا اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا، ضلعی پولیس ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر ایس پی انوسٹی گیشن دیر بالا اکبر شینواری، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر رفیع اللہ خان، ایس ڈی پی او سرکل کوہستان شفیع شفاء و دیگر افسران نے ڈی پی او دیر بالا کا پرتپاک استقبال کیا۔ دیر بالا پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، ڈی پی او دیر بالا نے یادگار شہداء پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ڈی پی او دیر بالا نے اپنے دفتر میں پولیس افسران کیساتھ تعارفی ملاقات کی، انہوں نے کہا کہ دیر بالا میں امن و امان کے قیام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کیے جائینگے، ہر آفیسر کو خلوص نیت، دیانت داری اور سخت محنت کو اپنا شعار بنانا ہوگا، عوام دوست پولیسنگ اور میرٹ اولین ترجیحات میں شامل ہیں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے