ہری پور (مانند نیوز)صوبائی حکومت کے عوامی ایجنڈا پروگرام کے تحت ڈپٹی کمشنر آفس ہری پور میں ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں کلریکل اسٹاف کی ترقیاں منظور کی گئیں۔ اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر ہری پورشوذب عباس نے کی جبکہ کمیٹی کے دیگر اراکین میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہری پور اور سپرنٹنڈنٹ کمشنر آفس ہزارہ شامل تھے۔اجلاس میں کلریکل اسٹاف کے سابقہ ریکارڈز اور کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد منسٹریل اسٹاف کی ترقیوں کی منظوری دی گئی جن میں بلال رشید اسسٹنٹ،سعید احمد اسسٹنٹ،،عبدالواحد اسسٹنٹ،احسان شاہ سینئر کلرک،محمد بلال سینئر کلر ک اورناصر اقبال سینئر کلرک شامل ہیں۔ترقیوں کے یہ فیصلے کمیٹی کی مکمل جانچ پڑتال اور ملازمین کی محنت و کارکردگی کے اعتراف کے طور پر کیے گئے۔ڈپٹی کمشنر شوذب عباس نے اس موقع پر کہا کہ صوبائی حکومت عوامی ایجنڈا پروگرام کے تحت سرکاری محکموں میں کارکردگی اور شفافیت کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے ترقی پانے والے ملازمین کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریوں کو مزید محنت اور لگن سے انجام دیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے