پبی (مانند نیوز) تحصیل کو نسل پبی کا بجٹ اجلاس زیر صدارت کنوینئرعیسیٰ خان منعقد ہوا اجلاس میں ٹی ایم او امین گل ٹی او ایف غنی اکبر ٹی او آر پبی اختر سپرنٹنڈنٹ سمیت کونسل کے ممبران نے بڑی تعداد میں شر کت تحصیل چیئر مین پبی انجینئر غیور خٹک نے بجٹ 2024/25 پیش کر تے ہو ئے کہا کہ آپ خوب جانتے ہیں کہ کسی بھی ادارے کا بجٹ آئندہ مالی سال کیلئے ایک محتاط تخمینہ ہوتا ہے جو کہ ہمیشہ اندازوں پر مبنی ہوتا ہے۔لیکن ہماری یہ کوشش رہی کہ ہم صحیح اندازوں پر بجٹ بنائے اور جس میں آپکی رائے شامل ہو اور عوام کی امنگوں کا ترجمان ہو مالی سال2024-25کا بجٹ بھی ہم نے اندازوں پر بنایا ہے جس میں انشاء اللہ ہمارے بہت سے اہداف پورے ہوں گے۔ہمارے آمدن کے مختلف ذرائع میں سب سے اہم آکٹرائے شئیر (Octroi Share ) اور آپریشنل گرانٹ(Oprational Grant) اورUIP Share))ہے جو کہ ہمیں صوبائی حکومت سے ملتی ہے جس میں سے ہم ماہانہ تنخواہیں اور پنشن ادا کرتے ہیں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اتنے گھمبیر اور نامنا سب حالات کے باوجود مالی سال2024-25 کے دوران ہم نے فنڈز کو نہایت احسن طریقے سے تقسیم کیا ہے اور غیر ترقیاتی کاموں کے علاوہ بہت سارے ریکارڈ ترقیاتی کام بھی کریں گے۔(اگر صوبائی حکومت سے ہمیں ترقیاتی کاموں کیلے فنڈز موصول ہوئی) تو فنڈز کی منصفانہ تقسیم کے ذریعے ہر یونین کونسل میں ضرورت کے مطابق کام جاری رکھیں گے کسی بھی اچھے اور متوازن بجٹ کیلئے پیسوں کی ضرورت ہوتی ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں سب سے اہم ضرورت جذبوں اور نیتوں کی ہے جو کہ ہمارے اس معزز کونسل میں موجود ہے جو کہ ہماراسب سے قیمتی اثاثہ ہے۔بجٹ 2024-25 کا مختصر خاکہ پیش کر تا ہوں آمدنی کے ذرائعٹھیکہ جات (کونسل کے اپنے ذرائع)اکٹرائے شئیرUIP شئیر،اپریشنل گرانٹ دیگر آمدن سے گل متوقع آمدن486367409 ہے اور متوقع اخراجات 485665033 جس میں 702376 بچت ہیں انہوں نے سالانہ بجٹ برائے سال 2024-25 اور ترقیاتی منصوبے پیش کر دیئے ہیں اجلاس کے کنوینئرچیئر مین عیسیٰ خان نے بجٹ اجلاس بروز جمعہ 20 ستمبر تک ملتوی کر نے کا اعلان کیا اور کو نسل کے ممبران کو کہا کہ وہ بجٹ کا پی غور سے دیکھیں اور اپنے تجاویز بروز جمعہ کے اجلاس میں ساتھ لا ئیں