پشاور(مانند نیوز)خیبر پختونخوا کے وزیربرائے لائیو سٹاک، فشریز و کوآپریٹو فضل حکیم خان یوسفزی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں بہتر طرز حکمرانی ہی تحریک انصاف کا طرہ امتیاز ہے عوام کو تمام بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنا اور لوگوں کی حالت زندگی بہتر بنانے پر توجہ دی جا رہی ہے نجی سطح پر روزگار کے مواقع پیدا کرنے والوں کی حکومتی سطح پر حوصلہ افزائی کرنا حکومتی ترجیحات میں سرفہرست ہے عمران خان اور تحریک انصاف کے ساتھ دینے میں ملک کی ترقی، خوشحالی اور حقیقی آزادی کا راز پوشیدہ ہے ان خیالات کا اظہارا نہوں نے اپنے حجرے مکان باغ مینگورہ میں سوات ٹراؤٹ فش فارمنگ ایسوسی ایشن کے صدر متوکل خان اور جنرل سیکرٹری اعظم خان کی قیادت میں وفد سے باتیں کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وفد نے صوبائی وزیر کو فشریز کی ترقی کی حوالے سے تجاویز بھی پیش کیں اور صوبائی وزیر کی توجہ بعض مسائل کی طرف مبذول کرایا جس پر صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی نے ان کو یقین دہانی کرائی کہ پرائیویٹ سیکٹر میں بھی ٹراوٹ فش فارمز سے وابستہ لوگوں کی بھر پور حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے اور اس سلسلے میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے والوں کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں صوبائی حکومت ہر سطح پر ان کی حوصلہ افزائی کرے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے