اسلام آباد(مانند نیوز) نائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جماعتِ اسلامی بد نیتی پر مبنی آئینی ترمیم کو مسترد کرتی ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نےکہا کہ پاکستان کے آئین کے تحفظ کے لیے عوام کو منظم اور متحرک کریں گے، حکومت دھرنا معاہدے پر عمل کرے، معاہدے سے فرار کا راستہ حکومت کو مہنگا پڑے گا۔

لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ عوام سے بجلی، گیس اور پیٹرول کی حقیقی قیمتیں وصول کرنے سے ہی معیشت کا پہیہ چلے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ جماعتِ اسلامی کی رکن سازی مہم پورے ملک میں جاری ہے،21 ستمبر کو جماعتِ اسلامی کے سیاسی امور کا جائزہ اجلاس ہو گا، 6 اکتوبر کو ملی یکجہتی کونسل کی کوئٹہ میں غزہ فلسطین کانفرنس ہو گی جبکہ 7 اکتوبر کو پورے ملک میں غزہ فلسطین سے یک جہتی کا دن منایا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے