اسلام آباد(مانند نیوز) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات قائم نہیں کریں گے۔ ریاض سے عرب میڈیا کے مطابق سعودی مجلس شوریٰ کے سالانہ اجلاس سے اپنے والد خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان عبدالعزیز کی جانب سے خطاب کیا۔یہ بھی پڑھیےغزہ میں جنگ بندی کے مذاکرات انتہائی مشکل اور طویل ہیں: انتونیو گوتریس غزہ: حالیہ اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 10 فلسطینی شہید غزہ میں مظالم کے خلاف برطانیہ میں احتجاجی مظاہرہ شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ فلسطینی قوم کے خلاف اسرائیل کی سنگین حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ مسئلہ فلسطین سعودی عرب کی ترجیحات میں سر فہرست ہے۔ سعودی ولی عہد نے کہا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے والے ممالک کے شکر گزار ہیں۔ سعودی عرب فلسطینی ریاست کے قیام کی کوششوں کیلئے راہیں ہموار کر رہا ہے۔