کوہاٹ (مانند نیوز)رکن خیبر پختونخوا اسمبلی داؤد شاہ آفریدی ایڈوکیٹ اور ڈپٹی کمشنر کوہاٹ عبدالاکرم نے تحصیل لاچی میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے پروگرام”عوامی ایجنڈا“کے تحت منعقدہ کھلی کچہری میں عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے کھلی کچہری کے فوراً بعد ضلعی انتظامیہ کے افسران کے ہمراہ سروس ڈیلیوری سنٹر لاچی، ٹائپ ڈی ہسپتال لاچی اور نادرا آفس لاچی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سٹاف کی حاضری، صفائی کی صورتحال اور عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور دیگر سروسز کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مریضوں کی عیادت بھی کی، سائلین سے ملے اور ان کے مسائل معلوم کئے۔ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے عوامی شکایات کے پیش نظر اسسٹنٹ کمشنر لاچی کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر ہسپتال، نادرا اور واپڈا کے دفاتر میں ایک، ایک گھنٹہ بیٹھیں گے اور ان کی کارکردگی جانچنے کے علاوہ عوام الناس کی دادرسی بھی کریں گے۔اسی طرح کھلی کچہری میں صحت، تعلیم اور آبنوشی اور دیگر شعبوں سے متعلق اٹھانے گئے عوامی شکایات کے ازالہ کیلئے روزانہ ایک منصوبہ سے متعلق پیش رفت رپورٹ بھی دیں گے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ایک یا ڈیڑھ ماہ بعد لاچی میں دوبارہ فالو اپ کچہری کا انعقاد کرکے عوام کو کھلی کچہری کے ثمرات اور فوائد سے آگاہ کریں گے اور حکومتی اقدامات پر ان کا اعتماد بحال کریں گے اور یہ ثابت کرکے دکھائیں گے کہ یہ کھلی کچہریاں ماضی کے برعکس کتنی نتیجہ خیز ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے تمام سرکاری محکموں اور اداروں کے حکام کو چاہے صوبائی ہو یا وفاقی متنبہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ عوام کے حاکم نہیں بلکہ خادم ہیں لہٰذا عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں بصورت دیگر اپنے لئے کوہاٹ سے باہر جگہ کابندوبست کرلیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے