سخاکوٹ (مانند نیوز) ممتازعالم دین مفتی شوکت علی نے کہا ہے کہ رزق حلال عین عبادت ہے حلال کمائی سے نسل میں برکت ہوتی ہے اپنی محنت کی کمائی انسانی شرافت اور رفعت کاباعث ہے۔حلال کمائی والا اللہ تعالیٰ کادوست ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے میروس خان پلازہ سخاکوٹ میں خدمات العامہ اینڈ انٹرنیشنل ائیرسروسز کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر خدمات العامہ اینڈ انٹرنیشنل ائیرسروسز کے ایم ڈی سلیمان خان، جی ایم ابراہیم خان اور اے این پی کے مرکزی کونسل کے ممبر معوذ خان شلمانی بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ حلال رزق کمائی اللہ تعالیٰ کی محبت اور اس کی جنت تک رسائی حاصل کرنے کاراستہ ہے یہ عمل دنیا کی سعادت اور اخرت میں جنت کاموجب ہے مال حرام کم ہویا زیادہ اس سے پرہیز کرنا چاہئیے کیونکہ صرف اور صرف حلال اور پاکیزہ غذاسے معاشرہ سدھار کی طرف جاتا ہے اور دعائیں قبول ہوتی ہے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے