کوہاٹ (مانند نیوز)ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بابر خان تنولی نے ایشین ڈیویلپمنٹ بینک کے تعاون سے جاری خیبر پختونخوا سٹی امپروومنٹ پروجیکٹ کے تحت کوہاٹ شہر میں زیر تعمیر میگا منصوبوں کا دور کیا۔اس موقع پر ڈبلیو ایس سی کے ڈپٹی جنرل منیجر طاہر عفیف، انفراسٹرکچر انجینئر ظفر اللہ اورکزئی، ایکٹنگ منیجر آپریشنز عماد بنگش اور چیف سینٹری انسپیکٹر محمد سہیل بھی موجود تھے۔ ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ کے ڈپٹی جنرل منیجر اور انفراسٹرکچر انجینئر ظفراللہ نے انہیں خیبر پختونخوا سیٹیز امپروومنٹ پروجیکٹ کے تحت زیر تعمیر سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ اور واٹر سپلائی نیٹ ورک کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ان تمام پراجیکٹس کو بر وقت مکمل کر کے مستقبل میں کوہاٹ کی ترقی کیلئے راہ ہموار کی جاسکے گی۔