جمرود(مانند نیوز)ضلعی انتظامیہ خیبر کے زیر اہتمام تحصیل جمرود جرگہ ھال میں وزیر اعلی خیبرپختونخوا عوامی ایجنڈا کے تحت قبائلی جرگہ کا انعقاد۔بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز و دیگر اختیارات کی عدم فراہمی کے خلاف واک آؤٹ۔ ہمیں اختیارات و فنڈز فراہم کی جائے اس طرح کھلی کچہریاں وقت کا ضیاع ہے شاہد خان آفریدی و حاجی میاں جان آفریدی کا اظہار خیال ضلع خیبر تحصیل جمرود جرگہ ہال میں وزیراعلی خیبرپختونخواہ عوامی ایجنڈا کے تحت ضلعی انتظامیہ خیبر کے زیراہتمام قبائلی جرگہ کا انعقاد ہوا۔ جرگے میں ڈپٹی کمشنر خیبر کیپٹن ریٹائرڈ ثنائاللہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خیبر(جنرل) احسان اللہ،اسسٹنٹ کمشنر جمرود ڈاکٹر عامر زیب،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جمرود نصیر عباس خلیل، ڈی ایچ او خیبر ڈاکٹر ظفر علی، ٹی ایم او جمرود سید نوراللہ، سپورٹس آفیسر خیبر راہد گل ملاگوری سمیت تمام لائن ڈیپارٹمنٹ کے افسران موجود تھے۔جرگے میں قومی مشران،مختلف جماعتوں کے نمائندگان،سول سوسائٹی کے مشران و کشران،بلدیاتی نمائندگان سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی منعقدہ قبائلی جرگے میں شریک شرکاء نے مختلف سرکاری محکموں کے حوالے سے مسائل و مشکلات کے انبار لگائے۔ این سی ٹو جمرودچیئرمین شاہدخان بلدیاتی نمائندگان کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ افسوس پی ٹی آئی قائد کا ویژن تھا کہ بلدیاتی انتخابات کرکے اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کرینگے اور انہیں فنڈز کی فراہمی کرکے علاقوں کے مسائل جلد سے جلد حل ہوجائے گے لیکن بدقسمتی سے ان پر کوئی عمل درآمد نہیں ہواہے اور تین سال گزرنے کے باوجود بلدیاتی نمائندگان کو اختیارات اور فنڈز کی فراہمی نہ ہونے کے باعث احتجاجی مظاہروں پر مجبور ہوگئے ہیں انہوں نے کہا کہ انتظامیہ افسران بلدیاتی نمائندگان کے ماتحت ہیں لیکن وہ بھی نمائندگان کو بائی پاس کرنے کی کوشش کرنے میں لگے ہوئے ہیں لہذا ہم انہیں ایسا کرنے نہیں دینگے۔ منعقدہ قبائلی جرگے میں موجود مسلم لیگ ن، جمعیت علماء اسلام و متحدہ آزاد پینل کے بلدیاتی نمائندگان نے کھلی کچہری اور قبائلی جرگے کو وقت کا ضیاع قرار دیتے ہوئے بائیکاٹ کیا اور جمرود جرگہ ہال سے چلے گئے۔ جس کے بعدقبائلی جرگے میں شریک دوسرے شرکاء نے محکمہ تعلیم کے حوالے سے سکولوں میں اساتذہ کی کمی و سکولوں میں تعلیم کے ناقص معیار کے حوالے سے شکایات کی۔محکمہ ہیلتھ خیبر کے حوالے سے شکایات کی انبار لگاتے ہوئے شرکاء نے کہاکہ علاقے میں ملیریا کیسز میں اضافہ ہوا ہے،مختلف بی ایچ یوز کی حالات ناگفتہ بہہ ہے،جمرود و علی مسجد کے اسپتالوں میں علاج معالجے کی صورتحال بگڑی ہوئی ہے،کتوں کے کاٹنے کی دوائیاں میسر نہیں ہے۔ٹی ایم اے جمرود کے حوالے سے شرکاء شکایات کرتے ہوئے جمرود میں تجاوزات ہٹانے کا مطالبہ کیا، جمرود بازار میں نکاسی اب سسٹم ٹھیک کرنے کا مطالبہ کیا، عوامی لیٹرین کی صورتحال بہتر بنانے کا مطالبہ کیا،جمرود بازار میں غیر قانونی ٹیکسی سٹینڈز کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ملاگوری قوم نے بجلی کے باعث بند فیکٹریوں کے حوالے سے مسلہ اٹھایا،شرکاء کے جانب سے ڈی سی خیبر آفس کو ضلع خیبر منتقل کرنے کا مطالبہ کیا گیا،علاقے میں جاری سیٹلمنٹ،ڈومیسائل کے حوالے سے بھی شرکاء نے شکایات کی۔بجلی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے بھی شرکاء نے شکایات کی۔منعقدہ قبائلی جرگے میں شریک شرکاء کے مسائل سننے کے بعد ڈپٹی کمشنر خیبر کیپٹن ریٹائرڈ ثنائاللہ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قبائلی جرگے کا مقصد عوامی مسائل کو سن کر متعلقہ پلیٹ فارم پر حل کرنا مقصد ہے۔ڈپٹی کمشنر خیبر کیپٹن ریٹائرڈ ثنائاللہ نے کہاکہ قبائلی جرگے میں جتنے بھی مسائل شرکاء کے جانب سے بیان ہونگے انکی جامع رپورٹ بنا کر ڈائریکٹ وزیر اعلی خیبرپختونخوا سیکرٹریٹ بیجھا جائیگا جہاں پر اس حوالے سے خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے جہاں وزیر اعلی خیبرپختونخوا عوامی مسائل کی رپورٹ خود دیکھے گے۔وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے عوامی مسائل کے حل کے لئے قبائلی جرگہ سلسلہ شروع کیا ہے جبکہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے قبائلی اضلاع میں درپیش مسائل کے حل کے لئے خصوصی توجہ دینے کا حکم دیا ہے اور قبائلی عوام کے مسائل کے لئے الگ سے فنڈز کا اجراء کیا جارہا ہے۔ھم یہ نہیں کہتے کہ عوام کو درپیش مسائل ایک دفعہ میں حل ہوجائینگے تاہم اگر 10 سے 20 مسائل میں ایک یا دو مسلے بھی حل ہوتے ہیں تو یہ ہماری کامیابی ہوگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے