چترال (مانند نیوز)صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ خان طورو نے کہا ہے کہ ضلع اپردیر سمیت صوبہ بھر میں کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ملاوٹ شدہ خوراکی اشیاء کی فروخت سے عوام میں بیماریاں بانٹیں, پہلے بھی ایسے افراد و عناصر کے خلاف کاروائی کی گئی اور آئندہ بھی کریں گے۔ جبکہ عمران خان کے وژن اور وزیر اعلی کے عوامی ایجنڈا کی روشنی میں تمام ڈی سیز اور کمشنرز کو ہدایات جاری کردی ہے کہ وہ آئس سمیت دیگر منشیات کے مین سورس کا کھوج لگائیں تاکہ عوام کی جانوں اور صحت سے کھیلنے والوں کو قانون کے گرفت میں لاکر معصوم عوام کی جانیں بچائی جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دیر اور چترال کے چار روزہ دورہ کے اختتام پر دیر بالا میں ضلع کونسل ہال کھلی کچہری و عوامی ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایم پی ایز محمدانور, محمد یامین خان,گل ابراہیم, ڈپٹی کمشنر نوید اکبر,ڈی ایف سی سید نواز,تحصل چیرمین واڑی ودیگر موجود تھے۔ صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے اس موقع پر خطاب اور عوام کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت صوبہ کے پسماندہ اضلاع کی ترقی کیلئے کام کررہی ہیں لیکن مرکز صوبے کے بقایات جات کی ادائیگی بھی نہیں کررہا ہے لیکن اس کے باوجود دستیاب وسائل کے مطابق عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فارم 47 والی حکومت کو ھم نہیں مانتے اور اب ھم ایسے حالات میں ہے کہ ہم اپنے آپ کو وزیر اور ایم پی اے نہیں کہتے ہیں۔ اور عمران خان اور وزیراعلی کی قیادت میں ہم عوام سے فراڈ الیکشن اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے کمر بستہ ہے اور عوامی تحریک چلارہے ہیں۔ ہمارے حکومت پانچ سال پوری کریں یا نہیں لیکن اپنی جدوجہد سے پیچھے ہٹنے والے نہیں اور راولپنڈی جلسے کیلئے ہم سب تیاریوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے پاس صوبے میں کم از کم 25 دن کیلئے چار لاکھ تیس ہزار میٹرک ٹن گندم 22 بڑے گواموں میں گندم کا ذخیرہ موجودہے اور ہم چاہتے ہیں کہ اسے بڑھا کر تین مہنیوں کی راشن ذخیرہ کرسکے لیکن مرکزی حکومت صوبے کے بقایا جات پر ڈاکہ ڈال کر ادائیگی نہیں کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دودھ و دیگر خوراکی اشیاء میں ملاوٹ کسی صورت برادشت نہیں کرینگے۔ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ خوراک کی وزارت نے چند روز قبل صوبے بھر میں دودھ کے 583 سیمپلز کا ٹیسٹ کرایا جس میں 17 ایسے ملاوٹ کرنے والے دودھ کے بڑے دکانوں کو سیل اور بلیک لسٹ کیا ہے جس کی دودھ سے عوام میں کینسرجیسے بیماریوں میں مبتلا ہونے کا اندیشہ تھا۔ انہوں نے کہ ہم غیر معیاری چیپس, پاپڑ, دودھ اور اس سے بڑھ کر آئس اور دیگر منشیات کی سپلائر,سورس تک پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ اسے جڑ سے ختم کیا جاسکے۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ ایسے عناصر کی سفارش نہ میں پی ٹی آئی یا دیگر پارٹیوں کا مانو گا۔ اس لئے پھر ایسے افراد کی سفارش سے گریز کرے تاکہ عوام کی جانیں محفوظ اور انہیں خطرناک بیماریاں پھیلنے سے بچایا جاسکے۔اس سے قبل پناہ کوٹ میں سرکاری گندم گودام کا دورہ کیا اور وہاں پر گندم کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر خوراک کو ڈی ایف سی سید نوازنے بریفنگ دی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے