ایبٹ آباد (مانند نیوز)صوبائی محتسب سید جمال الدین شاہ کی ہدایات کے تحت گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ایبٹ آباد کے اشتراک سے عوامی آگاہی مہم کا کامیابی سے انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کا مقصد طلباء، فیکلٹی، اور عملے کو محتسب سیکرٹریٹ کے کردار اور اس کے دائرہ اختیار سے روشناس کرانا تھا تاکہ انصاف اور احتساب کے نظام کی اہمیت کو اجاگر کیا جا سکے۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی رجسٹرار محمد عثمان اکرم نے انصاف کی فوری اور شفاف فراہمی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایک ہم آہنگ معاشرے کے قیام کے لیے انصاف کی بروقت فراہمی انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے عوام کے حقوق کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا اور اس بات پر روشنی ڈالی کہ محتسب سیکرٹریٹ کس طرح عوام کے مسائل کو حل کرنے اور انصاف تک آسان رسائی کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔اس موقع پر گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ایبٹ آباد کے پرنسپل پروفیسر انجینئر منظر عالم خان، فیکلٹی ممبران اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے اس آگاہی مہم کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں نوجوان نسل میں شعور بیدار کرنے اور شفافیت کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔آخر میں، پرنسپل منظر عالم خان نے تمام معزز مہمانوں، شرکاء، اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور محتسب سیکرٹریٹ کی اس عوامی آگاہی مہم کو ایک مثبت اقدام قرار دیا، جو کہ طرز حکمرانی میں شفافیت اور انصاف کے فروغ میں مددگار ثابت ہو گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے