مانسہرہ (مانند نیوز)صوبائی حکومت کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر مانسہرہ خالد اقبال کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ لینڈ یوز پلاننگ اینڈ منیجمنٹ کمیٹی مانسہرہ کا 12واں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ)، ٹی ایم اوز، تحصیل چیئرمین، اور دیگر ضلعی محکموں کے حکام نے شرکت کی۔سب نیشنل گورننس (SNG) پروگرام کے نمائندے، کاشف علی، نے اجلاس کے دوران شرکاء کو "کے پی لینڈ یوز اینڈ بلڈنگ کنٹرول ایکٹ 2021” کے تحت ضلع مانسہرہ میں ہونے والی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ اس ایکٹ کے تحت ضلع میں جاری منصوبوں اور سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اور متعلقہ حکام کو ہدایت دی گئی کہ وہ اس قانون کے تحت بنائے گئے قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل کریں۔ڈپٹی کمشنر خالد اقبال نے SNG ٹیم کا شکریہ ادا کیا، جن کی تکنیکی معاونت سے کمیٹی کے اراکین کو لینڈ یوز ایکٹ کے حوالے سے مکمل رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ایکٹ پر مؤثر عملدرآمد سے ضلع مانسہرہ کی ترقیاتی حکمت عملی کو بہتر بنایا جا سکے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے