پشاور(پریس ریلیز) فریڈرک نومن فاؤنڈیشن (FNF) پاکستان کے زیر اہتمام پشاور میں ”میڈیا کی صلاحیتوں کو سلجھانے” کے موضوع پر دو روزہ ورکشاپ کا کامیابی سے انعقاد کیا گیا۔ اس ورکشاپ میں 30 صحافیوں اور میڈیا افلوونسرز نے شرکت کی، جنہیں ڈیجیٹل میڈیا کی نئی تکنیکوں اور ذرائع سے آگاہ کرنے کے لیے تربیت فراہم کی گئی۔ورکشاپ کا مقصد صحافیوں کو ڈیجیٹل مواد کی تخلیق، موبائل جرنلزم اور سوشل میڈیا کے ذریعے مواد کی مونیٹائزیشن کے طریقوں سے روشناس کرانا تھا۔پروگرام مینیجر محمد انور نے شرکاء کو ایف این ایف پاکستان کے کام اور سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ ورکشاپ کے ٹرینر سینئر صحافی شیرارز حسنات اور سوشل میڈیا مارکیٹنگ کے ماہر احمد علی تھے جنہوں نے ڈیجیٹل مواد کی تخلیق، اور سوشل میڈیا پر بین الاقوامی مواقع اور گرانٹس کے حوالے سے اہم معلومات فراہم کیے۔شرکاء نے ورکشاپ کے دوران گروپ ورک اور پریزنٹیشنز کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، اور انہیں جدید ڈیجیٹل ٹولز کے استعمال کے حوالے سے عملی مشق بھی کروائی گئی۔ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے، اور میڈیا کے پیشہ ور افراد کی ڈیجیٹل صلاحیتوں میں اضافے کے لیے اس ورکشاپ کو ایک اہم قدم قرار دیا گیا

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے