ڈپٹی کمشنر آفس بٹگرام آصف علی خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس
اجلاس میں مختلف محکموں کے سربراہان سمیت دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر صحت و صفائی کے فروغ کے لیے جاری کوششوں اور منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران پراجیکٹ منیجر واش ہیومن اپیل نے یونیسف کے تعاون سے جاری صفائی و ستھرائی کے منصوبے کی موجودہ کارکردگی اور مستقبل کے لائحہ عمل پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کمیٹی کے ممبران کو آگاہ کیا کہ اگلے تین ماہ کے دوران علاقے میں صفائی و ستھرائی کے مزید اقدامات کو موثر انداز میں آگے بڑھایا جائے گا، جس کا مقصد علاقے کو کھلے میں پاخانہ کرنے کی بری عادت سے نجات دلانا اور عوام میں صحت و صفائی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے۔ڈپٹی کمشنر آصف علی خان نے واش پراجیکٹ کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ ایسے اقدامات عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ضروری ہیں۔ انہوں نے اجلاس میں موجود تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ صفائی کے منصوبوں میں بھرپور تعاون کریں تاکہ بٹگرام کو ایک صاف اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔اجلاس میں موجود تمام شرکاء نے مشترکہ طور پر اس عزم کا اظہار کیا کہ بٹگرام کو صحت و صفائی کے حوالے سے ایک مثالی ضلع بنایا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے نہ صرف انفراسٹرکچر کی بہتری پر توجہ دی جائے گی بلکہ عوامی شعور بیدار کرنے کے لیے بھی موثر مہمات چلائی جائیں گی۔اجلاس کے آخر میں تمام محکموں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بٹگرام کو صاف ستھرا اور محفوظ رکھنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے اور مستقبل میں بھی اس سلسلے میں تعاون جاری رکھا جائے گا