وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے گڈ گورننس عوامی ایجنڈے پروگرام کے تحت ضلعی انتظامیہ اپر چترال اور محکمہ امور نوجوانان اپر چترال کے باہمی اشتراک سے ضلع کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سمپوزیم کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ سمپوزیم میں جنرل منیجر کلچر اینڈ ٹورزم ڈیولپمنٹ خیبر پختونخوا محمد علی نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ دیگر معززین میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال، ڈائریکٹر جنرل کیلاش ڈیولپمنٹ اتھارٹی، ونگ کمانڈر 144ونگ مستوج، ڈسٹرکٹ پولیس افسر اپر چترال، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اپر چترال، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ اپر چترال، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو/تورکہو، لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان، این،جی،اوز کے سربراہان اور نمائندے، مختلف سماجی شخصیات، صحافی حضرات، مختلف میڈیا کے نمائندے اور کثیر تعداد میں مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد موجود تھے۔ اپر چترال میں سمپوزیم کے انعقاد کا مقصد علاقائی مصنوعات جیسے ہینڈی کرافٹس، مختلف میوہ جات، قیمتی پتھرکی نمائش، فوڈ پراڈکٹس وغیرہ کی قومی اور عالمی منڈیوں تک رسائی کے لئے موثر حکمت عملی وضع کرنا اور ان کی projections سمیت سپانسرز شپ کے لئے مواقع پیدا کرنا تھا۔ سمپوزیم میں مختلف ادارہ جات جیسے زراعت، سوشل ویلفر، آغاخان رورل سپورٹ پروگرام، کیلاش کلچر کے روایتی ملبوسات، ہینڈی کرافٹس،مختلف میوہ جات، ڈرائی فروٹس، مختلف لوکل ڈیشز اور لوکل خالص شہد وغیرہ کے سٹال لگائے گئے تھے۔ سمپوزیم میں زراعت اور سبزی و فروٹ کی پیداواری صلاحیت کو فروغ دینے اور لائیو سٹاک کے فوائد اور ان کو منڈیوں تک رسائی کے طریقہ کار سے متعلق پریزینٹیشن پیش کی گئی۔ پروگرام میں باشاہوں کا کھیل اور کھیلوں کا باشاہ پولو کو فروغ دینے اور ان کی سپانسر شپ کے لئے کوشش کرنے، ہینڈی کرافٹس میں خواتین کا کردار اور ان کی تیار کردہ مصنوعات کو عالمی منڈیوں تک لیجانے کے لئے تعاون اور حوصلہ افزائی جیسے عوامل پر بھی پریزینٹیشن پیش کئے۔ پروگرام سے جنرل منیجر کلچر اینڈ ٹورزم ڈیولپمنٹ خیبرپختونخوا نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ اپر چترال میں اس طرح کا کامیاب سمپوزیم منعقد ہوگا۔ انہوں نے سمپوزیم کے کامیاب انعقاد پر ڈپٹی کمشنر کے کوششوں کو بھرپور سراہا۔ انہوں نے سمپوزیم کی وساطت سے مختلف اعلانات بھی کئے۔ سمپوزیم سے ونگ کمانڈر 144 ونگ مستوج نے بھی خطاب کیا اور پروگرام کے کامیاب انعقاد پر ضلعی انتظامیہ بلخصوص ڈپٹی کمشنر کو حراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں لوکل مصنوعات کو قومی اور بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی کے سلسلے میں اپنی طرف سے بھرپور تعاون کا اعادہ کیا۔ پروگرام میں ڈپٹی کمشنر نے بھی خطاب کیا اور انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے کہ علاقے میں ٹورزم ترقی کرے۔ انہوں نے کہا کہ ٹورزم کی بدولت علاقے کی لوکل مصنوعات کی نمائش ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کا ذریعہ معاش بڑھ جاتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لوکل مصنوعات کو منڈیوں تک لیجانے اور ان کی بھرپور projection کے لئے ہرممکن کوشش کرتا ہے تاکہ علاقے کے غریب لوگ خصوصاً خواتین اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کے قابل ہوسکیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ضلع اپر چترال کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کامیاب سمپوزیم کے انعقاد پر ضلعی انتظامیہ کے افسران، ڈسٹرکٹ یوتھ افسر، لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان، لیویز فورس، سٹال میں حصہ لینے والے خواتین و حضرات اور تمام سٹیک ہولڈرز کے کردار کو سراہا اور انہیں شاباش دی۔ سمپوزیم میں اپر چترال کے علاوہ لوئر ڈسٹرکٹ سے بھی لوگ ائے ہوئے تھے انہوں نے سمپوزیم کے انعقاد کو بھرپور سراہا اور اس دوران انہوں نے کچھ لوکل پراڈکٹس والوں سے ہینڈی کرافٹس وغیرہ خرید لئے اور ان سے رابطے بھی قائم کئے۔ سمپوزیم کے اخر میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے معزز مہمانوں میں شیلڈ تقسیم کئے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے