پشاور (مانند نیوز)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا سافٹ ویئر اپڈیٹ ہوچکا ہے۔رحیم یار خان میں کارکنوں سے خطاب میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ انہیں جلسے کےلیے پنجاب پہنچنا تھا لیکن وہ دو بار خیبر پختونخوا اور پنجاب کی سرحد سے واپس لوٹ گئے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ایک طرف کہتے ہیں کہ فوج سے بات نہیں کرنی، دوسری طرف فوجی عدالتوں کا سامنا بھی نہیں کرنا چاہتے۔گورنر خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ اگر فوج سے بات کرنی ہے تو فوجی ٹرائل برداشت کرنا پڑے گا۔ اگر سیاست کرنی ہے تو سول کورٹ کی بات کرنی چاہیے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے