دیربالا(مانند نیوز)سوشل میڈیا پر مدرسہ طالب علم کی تشدد کے وائرل ویڈیو پر ڈی پی او دیر بالا ظفر احمد خان کا سخت نوٹس، بہیمانہ تشدد کرنے والہ ملزم گرفتار۔۔۔مظلوموں کی دادرسی کرکے انہیں بروقت انصاف فراہم کیا جائیگا۔ قانون کو اپنے ہاتھوں میں لینے والوں کیخلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی۔۔۔ ڈی پی او دیر بالا ظفر احمد خان تفصیلات کے مطابق چند روز پہلے مدرسہ دارالسلام الوڑی اخگرام کے طالب علم ضیاء اللہ ولد عظیم خان پر بہیمانہ تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ جس میں قاری رحمت اللہ ولد پرویز ساکن لعل قلعہ نے حفظ قرآن کے طالب علم کو گردان میں غلطی پر لاٹھی اور مکھوں سے گزرات کر کے زخمی کیا۔ جس سے بچے کے جسم پر گہرے نشانات پڑگئے۔ بچے پر بہیمانہ تشدد کرنے پر ملزم کے خلاف چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت تھانہ واڑی میں مقدمہ درج رجسٹر کیا گیا۔واقعہ پر ڈی پی او دیر بالا ظفر احمد خان نے سختی نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او سرکل واڑی سید رحیم کے قیادت میں ایس ایچ او تھانہ واڑی اعجاز خان کو مظلوم مدرسے کے طالب علم پر بہیمانہ تشدد کرنے والے ملزم کو جلد از جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچانے کا ٹاسک سونپا تھا، جس پر ایس ایچ او تھانہ واڑی معہ دیگر نفری پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تشدد کرنے والے ملزم کو حسب ضابطہ گرفتار کر لیا، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ڈی پی او دیر بالا نے معاملے کے اصل حقائق جاننے کیلئے انچارج شعبہ تفتیش کو انتہائی باریک بینی سے تفتیش کرنے کی ہدایت جاری کیے تاکہ انصاف کے تقاضے مکمل پوری ہوسکیں