ملاکنڈ (مانند نیوز)کمشنر ملاکنڈ ڈویژن امجد علی خان نے ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ حامد الرحمن کے ہمراہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے پروگرام”عوامی ایجنڈا” کے تحت ضلع ملاکنڈ کے ہیڈکوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ میں سہولیات کا جائزہ لینے کیلئے پیر کے روز اچانک ہسپتال کا دورہ کیا۔ اس دوران دیگر انتظامی آفسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ کمشنر ملاکنڈ نے ہسپتال کے مختلف حصوں کا معائنہ کرکے مریضوں کو دئیے جانے والے سہولیات کا جائزہ لیا، جبکہ تیمار داروں سے ہسپتال انتظامات کے حوالے سے آگاہی حاصل کی۔ تیمارداروں نے صفائی کی ناقص انتظامات اور لفٹ سسٹم کے حوالے سے شکایات کی جس پر کمشنر نے ایم ایس ڈاکٹرعرفان کو ہدایات جاری کی کہ صفائی پر خصوصی توجہ دے کر لفٹ بحالی کے لیے بھی ضروری اقدامات اٹھائیں، ہسپتال آنے والے مریضوں کے مطابق او پی ڈی بھی تنگ و تاریک عمارت میں موجود ہے جبکہ بعض معائنہ کمروں میں بیک وقت دو تین ڈاکٹرز بیٹھنے کی وجہ سے بھی مریض ڈاکٹرز کو اپنا مسئلہ درست طریقے سے نہیں بتاسکتے اور پوشیدہ بیماریوں کے حوالے سے تو کھل کر بات نہیں کرسکتے، انہوں نے کمشنر ملاکنڈسے اس حوالے سے بھی ہدایات جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں صفائی کا خاص خیال رکھاجائے اور مریضوں کو دستیاب وسائل میں تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔ اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔ ہسپتال میں موجود بعض افراد نے کمشنر ملاکنڈ کے ہسپتال دورہ کو سراہتے ہوئے اس قسم کے دوروں کو آئندہ کے لیے بھی جاری رکھنے کا مطالبہ کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے