کوہاٹ (مانند نیوز)ضلعی ترقیاتی مشاورتی کمیٹی کوہاٹ کا اجلاس پیر کے روز اس کے چیئرمین شفیع جان ایم پی اے کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ کونسل ہال کوہاٹ میں منعقد ہوا جس میں داؤد آفریدی ایم پی اے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوہاٹ فنانس، شہریار آفریدی ایم این اے اور صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم آفریدی کے فوکل پرسنز سمیت قومی تعمیر نو محکموں کے حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع کوہاٹ میں جاری، نئے اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں پر اب تک کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اس سلسلے میں کئی اہم فیصلے کئے گئے۔کمیٹی کے چیئرمین شفیع جان ایم پی اے نے تمام محکموں کے حکام کو کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ کئے بغیر ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔