باجوڑ (مانند نیوز)باجوڑ میں مختلف مقامات پر ڈینگی سے بچاو کیلئے مچھرمار سپرے کیاگیا۔ صوبائی حکومت کے عوامی ایجنڈا کے تحت اور ڈی سی باجوڑ شاہد علی کی ہدایت پر ٹی ایم اے ناواگئی کے عملے نے چارمنگ میں مختلف ویلج کونسل اور اردگرد کے مختلف مقامات پر مچھر مار سپرے مکمل کر لیا ہے۔ اس مہم کا مقصد علاقے میں ڈینگی جیسی خطرناک بیماری کو پھیلنے سے روکنا ہے، جو مچھروں کے ذریعے پھیلتی ہے۔ اس اقدام کے دوران عوام کو خصوصی طور پر ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صفائی کا خیال رکھیں اور کھڑے پانی کو جمع نہ ہونے دیں تاکہ مچھروں کی افزائش کو روکا جا سکے۔ یہ مہم خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے عوامی صحت کے تحفظ اور ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جاری کی گئی وسیع تر حکمت عملی کا حصہ ہے۔ عوام سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ بھی حکومت کے اس اقدام میں تعاون کریں تاکہ ڈینگی اور دیگر مچھروں سے پھیلنے والی بیماریوں کا خاتمہ کیا جا سکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے