پشاور(مانند نیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر صحت احتشام علی کی سربراہی میں محکمہ صحت کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری ہیلتھ عدیل شاہ، ایڈیشنل سیکرٹری فیاض شیرپاو، سپیشل سیکرٹری ہیلتھ غفور شاہ، ڈی جی ہیلتھ سروسز ڈاکٹر محمد سلیم، ڈی جی پرانشل ہیلتھ سروسز اکیڈمی ڈاکٹر عبدالوحید، ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی ذاکراللہ، چیف ایگزیکٹیو آفیسر صحت کارڈ ڈاکٹر ریاض تنولی اور ڈپٹی چیف ایچ ایس آر یو ڈاکٹر ماجد و دیگر متعلقہ اہلکاروں نے شرکت کی۔ مشیر صحت نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں کہ ریجنل ڈائریکٹوریٹ جنرلز کو فی الفور فعال کیا جائے اور وہاں پر اپنے ہی ریجن کے انتظامی امور کا انتظام و انصرام سنبھالیں۔ جو بندہ ریٹائرڈ ہے، پوسٹ آوٹ ہوئی ہے اور اس نے تین دن کے اندر اندر گاڑیاں واپس نہ کی تو اس کیخلاف ایف آئی آر درج کی جائیں اور ان کا ڈیٹا پبلک کرکے انہیں سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیا جائے گا۔ پوسٹنگ ٹرانسفر سمیت چھٹی، سینیارٹی و دیگر انتظامی امور بھی آن لائن کیئے جائیں۔ ڈیٹیلمنٹ اور ایڈیشنل چارج کا مکمل خاتمہ کیا جائے۔ جو اہلکار سیکرٹریٹ اور ڈائریکٹوریٹ میں اٹیچمنٹ اور ڈیٹیلمنٹ پر کام کررہا ہے انہیں اسی ہفتے اپنے دفتر جہاں سے وہ تنخوا لے رہا ہے چلتا کیا جائے۔اجلاس میں مشیر صحت کو ایجنڈہ پوائنٹ نمبر ایک ڈیجیٹائزیشن پر بریفنگ دی گئی۔ محکمہ صحت میں پوسٹنگ ٹرانسفر آن لائن پورٹل بارے سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ اجلاس آئی ٹی سیل انچارج نے بتایا گیا کہ پوسٹنگ ٹرانسفر کیلئے آن لائن پورٹل کھول دیا گیا ہے۔ اسی طرح محکمہ صحت کے تمام نوٹیفیکیشنز ڈیجٹائز ہوگئے ہیں جس کی آرکاؤینگ اور تصدیق بھی ہوتی ہے۔ چھٹی اور چھٹی سے واپسی کا سارا نظام بھی ان لائن ہے۔ اسی طرح ڈونرز اور آئی پیز کیلئے ڈونر کوارڈینیشن مکینزم تیار کیا گیا ہے جس میں تمام ڈونرز کو لاگن دیدیا گیا ہے اور ان کا ڈیٹا اس پورٹل پر اپلود ہونا چاہئے تاکہ ہمیں پتہ چلے کہ کون سا ڈونر کہاں کیا کررہا ہے۔آئی ٹی سیل نے استدعا کی کہ اسی طرح پلاننگ سیل کو بھی موجودہ سسٹم کیساتھ انٹیگریٹ کیا جائے تاکہ ہسپتالوں کی اپگریڈیشن، منصوبوں کیلئے فنڈز کی تخصیص وغیرہ سسٹم کیساتھ انٹیگریٹ ہو۔ اسی طرح ایچ آر ایم آئی ایس کو مزید بہتر بنانے کیلئے ڈاکٹرز کی سنیارٹی کو بھی آن لائن اپلوڈ کیا جائے تاکہ ابہام نہ رہے۔