شانگلہ(مانند نیوز)شانگلہ: کروڑا تا اجمیر مین سڑک کی تعمیر میں مبینہ تاخیر،کانا ایکشن کمیٹی کی کال پر زبردست احتجاجی مظاہرہ، اہل علاقہ کا سیاسی مشران کے ہمراہ روڈپر دھرنا۔کروڑ ہ کے مقام پر الپوری بشام روڈ کہی گھنٹے کے لیے ٹریفک کے لیے بند رہا، کا نا مین سڑک کے کام میں سست روی برداشت نہیں ایک سال پورا ہو گیا روڈ کے سائیڈ پر متعلقہ کمپنی نے پروٹیکشن وال پر کام کیا باقی روڈ کھنڈرات پڑا ہیں۔ شانگلہ سے منتخب اراکین خاموش تماشائی کا کردار اداکررہے ہیں،مظاہرین کامنتخب اراکین اسمبلی، حکاس کمپنی کے خلاف شدید نعرہ بازی۔موسلادار بارش کے باوجودمظاہرین دھرنے میں بیٹھے رہے۔کانا روڈ کیلئے ورلڈ بینک کی تعاون سے 2ارب 17 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں،کانا روڈ کی تعمیر میں سست روی اور ناقص میٹیریل کے استعمال پر حکاس کمپنی کے خلاف کانا ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا دیا گیا جس کے باعث الپوری،بشام مین شاہراہ پانچ گھنٹے سے زائد بند رہا جس کے باعث بشام،کوہستان،گلگت بلتستان جانے والے راہ گیرکروڑہ کے مقام پر پھنس گئے۔احتجاجی مظاہرہ سیرئی کروڑہ کے مقام پر منعقد ہوا جس کی قیادت کانا ایکشن کمیٹی کے چیئرمین محمد نعیم خان ایڈووکیٹ، عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سکرٹری متوکل خان ایڈووکیٹ اور تحصیل ناظم الپوری وقار احمد خان کررہے تھے،احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے محمد نعیم خان ایڈووکیٹ،متوکل خان ایڈووکیٹ، وقار احمد خان، شانگلہ بارایسو سیشن کے صدر واقف شاہ ایڈووکیٹ، مولانا محمد عثمان، عباس خان، محمد طیب، سلطان روم ایڈووکیٹ، محمد جاوید، سیراج باباخیل، عبدالغفار باباخیل، فضل محمود، فیاض احمد ایڈووکیٹ، فرمان اللہ، امیرزیب، فتح محمد، مولانا خیرالافسر، محمد عالم، ہدایت اللہ، بختیار علی، محمد وہاب، عدالت خان،حفیط اللہ، حاجی منیر، گل محمد، ٹرانسپورٹ یونین کے صدراور دیگر رہنماؤں نے کروڑہ کانا اجمیر پیرخانہ روڈ کی تعمیر میں سست روی اور ناقص میٹیریل کی استعمال پر شدید غم و غصہ اور تنقید کا اظہار کیا۔ان مشران نے کہا کہ اگر حکاس نامی کمپنی نے روڈ کا کام معیاری نہ بنایا تو کانا ایکشن کمیٹی اپنے احتجاج کو ضلعی ہیڈ کوارٹر اور شاہراہ ریشم تک لیجانے پر مجبور ہوجائنگے۔احتجاجی مظاہرہ میں منتخب نمائندوں کو عدم شرکت پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور ان کی عدم دلچسپی پر مایوسی کا اظہار کیا گیا۔بعد ازاں احتجاجی مظاہرہ ضلعی انتظامیہ اور حکاس کمپنی کے ذمہ داران کی اس یقین دہانی پر کہ روڈ کی تعمیر پر کام کا رفتار تیز اور معیاری کام کیا جائے گا کانا ایکشن کمیٹی نے احتجاجی مظاہرہ ختم کرنے کا اعلان کیاگیا۔۔