کوہاٹ (مانند نیوز)کمشنر کوہاٹ ڈویژن سید معتصم بااللہ شاہ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے پروگرام”عوامی ایجنڈا“ کے تحت مختلف سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے متعلقہ محکموں کے حکام کے ہمراہ ضلع کوہاٹ کے مختلف علاقوں میں سول ڈسپنسری، شفاخانہ حیوانات، بُنیادی مرکز صحت اور سکولوں کا معائنہ کیا،متعلقہ عملے کی حاضری چیک کرنے کے علاوہ صفائی کی صورتحال اور عوام کو فراہم کی جانے والی خدمات کا بھی جائزہ لیا اور اس سلسلے میں ضروری ہدایات دیں۔کمشنر کوہاٹ نے بہترین کارکردگی پر متعلقہ افسروں اور اہلکاروں کو شاباش دی جبکہ غیر حاضری اور خراب کارکردگی پر بعضوں کی سرزنش کی جبکہ 8 اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا حکم بھی دیا۔ سید معتصم بااللہ شاہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے شروع کردہ پروگرام ”عوامی ایجنڈا“ سے سرکاری محکموں اور اداروں کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ مزید بہتری بھی آئے گی۔کمشنر کوہاٹ کے ”عوامی ایجنڈا“کے تحت دوروں کے موقع پر اگر ایک طرف خراب کارکردگی پر کاروائیاں کی گئیں ہیں تو دوسری جانب بہترین کارکردگی پر حوصلہ افزائی بھی گئی ہے اور انعامات سے بھی نوازا ہے۔مقامی سطح پر کمشنر کوہاٹ کی”’عوامی ایجنڈا“کے تحت کارروائیوں کو سراہا جارہا ہے اور مکمل پزیرائی مل رہی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے