دیربالا(مانند نیوز)وزیراعلیٰ خیبر پختون خواہ کے عوامی ایجنڈا کی تحت ڈپٹی کمشنر دیر بالا، نوید اکبر کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر واڑی نے اور عوامی شکایات کے پیش نظر کیٹیگری سی ہسپتال واڑی کا دورہ کیا۔ صحت کارڈ پر دی جانے والی طبی سہولیات کے حوالے سے موصولہ شکایات کے مطابق، اسسٹنٹ کمشنر نے صحت کارڈ میڈیکل اسٹور کا معائنہ کیا اور دوائیوں کے نمونے پشاور لیبارٹری بھیج دیے۔ اس موقع پر ایم ایس واڑی، ڈرگ انسپکٹر دیر اپر، اور تحصیل چیئرمین عیان اللہ بھی موجود تھے۔ مزید برآں، اسسٹنٹ کمشنر نے واڑی بازار کے مختلف جنرل اسٹورز اور خوردنی اشیاء کے معیار اور وزن کا جائزہ لیا، اشیاء کی معیاد ختم ہونے کی جانچ کی، اور سرکاری نرخ نامے پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے سختی سے ہدایات جاری کیں۔ طلباء کی شکایات پر گورنمنٹ ڈگری کالج واڑی کا بھی دورہ کیا گیا، جہاں بی ایس فزکس اور پولیٹیکل سائنس پروگرامز کے طلباء کے لیے کلاس رومز کی عدم دستیابی کی شکایت موصول ہوئی تھی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کالج کی عمارت کا جائزہ لیا اور متعلقہ اداروں کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایات کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے