لوئر چترال (مانند نیوز)وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے گڈ گورننس عوامی ایجنڈا پروگرام کے تحت ضلعی انتظامیہ لوئر چترال کا ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محسن اقبال کی زیر صدارت گرمچشمہ میں تعلیم و صحت کے حوالے سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہری میں انتظامی آفسران اور متعلقہ اداروں کے سربراہان و عوام نے شرکت کی۔ کھلی کچہری میں تعلیم و صحت سے متعلق مختلف امور و مسائل کا جائزہ لیا گیا۔ عوام نے مختلف مسائل سے ڈپٹی کمشنر کو اگاہ کیا۔ جن میں چیدہ مسائل سکول فیس, اساتزہ کی تنخواہوں کا مسلہ سٹاف کی کمی, صحت کے بنیادی سہولیات کی دستیابی, اور ٹرانسفر پوسٹنگ سے متعلق مسائل زیر غور ائے۔ ڈپٹی کمشنر نے مسائل سننے کے بعد کچھ مسائل کو حل کرانے کے حوالے سے موقع پہ احکامات جاری کیئے۔ اور دیگر مسائل کو بھی جلد حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے وژن کے مطابق عوامی مسائل سے واقفیت حاصل کرنے کیلئے خصوصی کھلی کچہریوں کا انعقاد کیاجارہا ہے۔ جس میں تمام محکموں سے متعلق عوامی مسائل ومشکلات سے اگاہی حاصل کرکے ان کو حل کرانے کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔