باجوڑ (مانند نیوز)حکومت خیبرپختونخوا کے عوامی ایجنڈا اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی احسان الرحمان نے تحصیل ناواگئی میں مختلف پیٹرول پمپس کا معائنہ کیا۔ اس دوران پیٹرول/ڈیزل پمپ پر گیج اور نرخ چیک کیا۔ نرخ باجوڑ کے دیگر پمپس کے مطابق رہا جبکہ گیج پورا رہا۔ تمام پیٹرول پمپس کی منیجران کو ہدایت جاری کی کہ سرکار کی مقرر کردہ قیمتوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائے جائے ورنہ خلاف ورزی کرنے والوں کی خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائی گی۔