ایبٹ آباد (مانند نیوز)حکومتی ہدایات اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے عوام دوست ایجنڈا "اوپن ڈور پالیسی” کے تحت ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال نے اپنے دفتر میں شہریوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سننے کے بعد فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔ "اوپن ڈور پالیسی” کا مقصد عوام کے مسائل کا بروقت حل اور سرکاری دفاتر تک عوام کی آسان رسائی کو یقینی بنانا ہے، تاکہ شہری اپنے مسائل بلا رکاوٹ حکام تک پہنچا سکیں۔ڈپٹی کمشنر خالد اقبال نے شہریوں کے مسائل غور سے سنے اور ہر ایک مسئلے پر تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت خیبرپختونخوا کا مقصد عوام کی زندگی کو بہتر بنانا اور ان کے مسائل کا فوری حل فراہم کرنا ہے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جاتا ہے، جہاں ہر کوئی بلا روک ٹوک اپنے مسائل پیش کر سکتا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے مسائل کے حل میں کوئی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور فوری اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ عوام کی خدمت کے لیے موجود ہے اور حکومت کے اس عوام دوست ایجنڈا کے تحت شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا ان کی اولین ترجیح ہے۔ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ "اوپن ڈور پالیسی” سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور اپنے مسائل بلا جھجھک پیش کریں تاکہ فوری طور پر ان کا ازالہ کیا جا سکے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت اور انتظامیہ ہر ممکن اقدامات کر رہی ہیں تاکہ عوام کے مسائل کو ان کے دروازے پر ہی حل کیا جا سکے۔اس موقع پر مختلف محکموں کے افسران بھی موجود تھے جنہوں نے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری کیے گئے احکامات کی روشنی میں مسائل کے حل کے لیے فوری طور پر

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے