پبی (مانند نیوز ) اغواء کاروں نے سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کے سینر کلرک محبوب عالم سمیت 2 اہلکاروں کو رھا کردیا۔اور ایس۔ڈی او مقرب خان وزیر تاحال ان کے قبضے میں ہے۔ صوبائی حکومت مقرب خان وزیر ایس۔ڈی او کی بازیابی کیلئے اقدامات کریں۔ ان خیالات کا اظہار اورنگزیب کشمیری مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا۔کہ اغواء کاروں نے مغویوں سے سینئر کلرک سمیت دو اہلکاروں کو چھوڑ دیا۔لیکن ایس۔ڈی۔او مقرب خان وزیر ابھی تک ان کے تحویل میں ہے۔وزیر اعلیٰ امین گنڈاپور سے پرزور مطالبہ کیا جاتا ہے۔کہ مذکورہ بالا ایس۔ڈی۔او کی رہا ئی کیلئے بھی فوری اقدامات کریں۔اور ان کو بھی صحیح وسلامت بازیاب کرایا جائے۔بصورت دیگر صوبہ بھر کے محکمہ تعمیرات واموصلات میں احتجاج کی کال دی جائے گی۔اور یہ احتجاج ایس۔ڈی او مقرب وزیر کی بازیابی تک جاری رھے گا۔