اسلام آباد (مانند نیوز ) بانیٔ پی ٹی آئی کا آکسفورڈ یونیورسٹی کا چانسلر بننے کا خواب، خواب ہی رہ گیا۔
ان کا نام یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ امیدواروں کی فہرست میں شامل ہی نہیں کیا گیا۔
آکسفورڈ یونیورسٹی نے چانسلر کے انتخاب کے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔
آکسفورڈ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والی فہرست میں بانیٔ پی ٹی آئی کا نام شامل نہیں ہے۔
چانسلر کا عہدہ روایتی اور علامتی نوعیت کا ہوتا ہے اور اس انتخاب میں نمایاں شخصیات حصہ لے رہی ہیں۔
آکسفورڈ یونیورسٹی چانسلر شپ، بانی پی ٹی آئی سے متعلق قانونی رائے سامنے آگئی
خیال رہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے 40 امیدواروں نے اپلائی کیا تھا، جن میں سے 38 امیدواروں کا نام یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں شامل ہے۔ ان میں 12 سے 13 امیدوار پاکستانی نژاد ہیں۔
امیدواروں میں برطانیہ کی کنزرویٹو پارٹی کے سابق وزیرِ اعظم بورس جانسن، مشہور برطانوی آرکیٹیکٹ سر نورمن فوسٹر اور معروف وکیل بیرسٹر پیٹر کریگ شامل ہیں۔
نئے چانسلر کے انتخاب کے لیے آن لائن ووٹنگ کے پہلے مرحلے کا آغاز 18 اکتوبر سے ہوگا، ووٹنگ کے ذریعے سب سے زائد ووٹ لینے والے 5 امیدوار اگلے مرحلے میں جائیں گے۔
ووٹنگ کے دوسرے مرحلے کا آغاز 18 نومبر سے ہوگا۔ یونیورسٹی نے چانسلر بننے کی فہرست میں شامل امیدواروں کے بیانات بھی ویب سائٹ شائع کردیئے۔
چانسلر الیکشن کیلئے بانیٔ پی ٹی آئی کے حق میں 176 آکسفورڈ یونیورسٹی ارکان کی درخواست
یہاں یہ واضح رہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیت پر رائے کےلیے معروف برطانوی قانونی فرم میٹرکس چیمبرز سے رابطہ کیا تھا۔
لندن کے سینئر قانون دان ہیوساؤتھی کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی آکسفورڈ یونیورسٹی کے ضوابط کے مطابق چانسلر شپ کے اہل نہیں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی مجرمانہ سزا پانے کے سبب یونیورسٹی کی چانسلر شپ کے عہدے کے لیے اہل نہیں رہے ہیں۔