پشاور(مانند نیوز)مشیر خزانہ و بین الصوبائی رابطہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹرز صحت، سیاحت اور انسانی ہمدردی کے لئے استعمال پر غور و خوض شروع ہوگیا اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا چیئرمین عمران خان کے صحت اور سیاحت کے ویژن کو بڑھانے کیلئے پر عزم ہیں ان خیالات کا اظہار مشیر خزانہ و بین الصوبائی رابطہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے ڈائریکٹر جنرل ایویشن ائیر کموڈور محمد عاطف سے ملاقات کے دوران کیا۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ شاہ خرچیوں نے ملک کو مزید معاشی طور پر کمزور کر دیا ہے تاہم ابھی وقت ہے کہ اس کاازالہ کیا جائے۔ مزمل اسلم نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ملکیت میں ایک جہاز اور ایک ہیلی کاپٹر ہے جبکہ سندھ حکومت کے پاس ایک جہاز اور دو ہیلی کاپٹر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ حکومت کے پاس دو ہیلی کاپٹر ہیں جو اے این پی نے 2008، 2009 میں خریدے ہیں جبکہ خیبر پختونخواواحد صوبہ ہے جس کے پاس جہاز نہیں ہیں مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ بلوچستان حکومت کے پاس ایک جہاز اور ایک ہیلی کاپٹر ہے۔ مزمل اسلم نے کہا وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بطور وزیر اعلیٰ اب تک ہیلی کاپٹر میں سواری نہیں کی ہے۔ مزمل اسلم نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا چیئرمین عمران خان کے صحت اور سیاحت کے ویژن کو بڑھانے کیلئے پر عزم ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے